میاں چنوں میں وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پربچی کی وفات

میاں چنوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے موقع پر بچی کی وفات پر ڈپٹی کمشنر خانیوال نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔

بچی کے لواحقین نے الزام لگایاہےکہ وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر تمام ڈاکٹر چلے گئے جس کی وجہ سے تھلیسمیا کی شکار کمسن بچی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے وفات پاگئی۔
ڈپٹی کمشنر خانیوال کا کہنا ہے کہ بچی کی وفات کے معاملے کا وزیراعلیٰ کے دورے سے کوئی تعلق نہیں، اگرکسی ڈاکٹر کی غفلت پائی گئی توسخت ایکشن لیا جائے گا۔
اسپتال کے ڈاکٹرعامرکا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سالہ کومل بی بی تھیلیسمیا کی شکار تھی، فالواپ کےلئےاسپتال آئی تھی۔